ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان مخالفت میں بھارتی حکمتِ عملی ناکام رہی، سابق را چیف اے ایس دلت

نئی دہلی: بھارت کی خفیہ ایجنسی اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگی حکمتِ عملی اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے اردو سروس کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سابق را چیف نے کہا کہ نہ تو فوجی دباؤ اور نہ ہی سفارتی تنہائی کی کوششیں پاکستان کے حوالے سے بھارت کے مطلوبہ اہداف حاصل کر سکیں۔

اے ایس دلت کے مطابق دونوں جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، بار بار کی فوجی کشیدگی اور سخت گیر پالیسیوں سے کوئی اسٹریٹجک فائدہ نہیں ہوا بلکہ خطہ مسلسل تعطل کا شکار رہا ہے جس کا نقصان پورے جنوبی ایشیا کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اے ایس دلت سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں را کے سربراہ رہ چکے ہیں اور کشمیر امور میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں