English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عسکری کمانڈر عزالدین الحداد کی شہادت کا دعویٰ

القمر

غزہ: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملے کے دوران حماس کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈر Izz al-Din al-Haddad شہید ہوگئے ہیں۔ تاہم حماس کی جانب سے اس دعوے کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے علاقے رمل میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جہاں اسرائیلی حکام کے مطابق القسام بریگیڈ کے سینئر رکن موجود تھے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی اعلیٰ عسکری قیادت کی پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری زندہ رکن سمجھے جاتے تھے اور انہیں تنظیم کے اہم ترین کمانڈرز میں شمار کیا جاتا تھا۔

اسرائیل کے مطابق وہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی کلیدی کردار ادا کرنے والوں میں شامل تھے اور طویل عرصے سے مطلوب افراد کی فہرست میں تھے۔

حملے کے دوران ایک قریبی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں موجود چار افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بمباری کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہوئی ہے اور ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں تاحال نکالی نہیں جا سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض علاقوں میں شدید تباہی کے باعث پورے رہائشی اپارٹمنٹس ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، اور ایک واقعے میں ایک ہی خاندان کے درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے