English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کا ایران کے خلاف ممکنہ جنگ سے متعلق مشاورت تیز، اسرائیل سے بھی رابطہ

القمر

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگی صورتحال پر مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جبکہ اس سے ایک روز قبل انہوں نے اپنی قومی سلامتی ٹیم کے اہم ارکان سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ رواں ہفتے اپنی قومی سلامتی ٹیم سے اہم ملاقات کرنے جا رہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال اور ممکنہ فوجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

CNN کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ جنگ کے آغاز کی صورت میں امریکی محکمہ دفاع (پنٹاگون) نے ایران میں توانائی کے ڈھانچے اور بنیادی تنصیبات سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کے منصوبے تیار کر لیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے