اسلام آباد،پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد سیاسی صورتحال میں تیزی آگئی، جہاں پارٹی اراکین نے اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید اور حالیہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ اڈیالہ جیل جائیں گے تاکہ اپنے لیڈر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔
پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات اور جیل کے باہر احتجاجی موجودگی کے لیے تمام اراکینِ اسمبلی اڈیالہ جیل کا رخ کریں گے۔
اجلاس میں موجود قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے قائد کی رہائی تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے قافلے کے ہمراہ اڈیالہ جیل کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔
صوبائی وزیر شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل خان آفریدی وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور سے اڈیالہ جیل کےلیے روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ساتھ صوبائی وزراءاور پی ٹی آئی کے صوبائی اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے
