English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ: پاکستان کو شدید معاشی خطرات کا سامنا، ایس اینڈ پی کی رپورٹ

القمر

اسلام آباد میں جاری ایک نئی معاشی تشخیصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی جغرافیائی سیاسی تنازع کی صورت میں پاکستان ایشیا پیسفک خطے میں سب سے زیادہ معاشی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو بنیادی طور پر تین بڑے خطرات کا سامنا ہے، بیرونی مالیاتی کمزوری، توانائی کے لیے درآمدات پر شدید انحصار اور محدود مالیاتی گنجائش۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عوامل آنے والے برسوں میں ملک کو شدید میکرو فنانشل دباؤ میں مبتلا کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ مالی سال 2027 میں پاکستان کی حقیقی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو کم ہو کر تقریباً 3.2 فیصد تک رہ سکتی ہے جبکہ مجموعی معاشی خطرات کو ’’شدید منفی رجحان‘‘ کی طرف مائل قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کا توازن مزید خراب ہونے کی صورت میں پاکستان کو مالیاتی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اضافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے معیشت کی بحالی کی رفتار مزید سست ہو سکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے