English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال، جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوگی

القمر

کوئٹہ: بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے معطل کی گئی ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے، محکمہ ریلوے نے سروس 2 روز بعد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق ناگزیر وجوہات کے باعث 18 اور 19 مئی کو بلوچستان سے ٹرین سروس معطل کی گئی تھی، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

حکام نے بتایا کہ اس دوران کوئٹہ سے پشاور جانے والی Jaffar Express کو منسوخ کیا گیا تھا، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی سروس کو عارضی طور پر جیکب آباد تک محدود رکھا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق اب سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوگی۔

اسی طرح پشاور سے آنے والی ٹرین بھی آج سہ پہر کوئٹہ پہنچے گی، جس سے معمول کی ریلوے آپریشن بحال ہو جائے گا اور مسافروں کو ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے