کنشاسا: وسطی افریقی ملک Democratic Republic of the Congo میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں مزید 26 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت World Health Organization نے صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے عالمی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، اور متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کانگو میں بنیادی طبی سہولیات کی کمی اور تشخیصی نظام کی کمزوری کے باعث وائرس کی بروقت شناخت اور کنٹرول میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
دوسری جانب اردن نے احتیاطی اقدام کے طور پر کانگو اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو اپنے ملک تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔
صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
