English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی دنیا کے آزاد میڈیا کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ناروے میں خاتون صحافی نےبھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

القمر

ناروے میں ایک خاتون صحافی نے عالمی ذرائع ابلاغ کے سوالات کا سامنا نہ کرنے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو عوامی اجتماع میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اوسلو میں ناروے کے وزیرِ اعظم کے ہمراہ مشترکہ ذرائع ابلاغی گفتگو کے بعد نریندر مودی ایک صحافی کا سوال نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگئے۔

خاتون صحافی ہیلے لِنگ نے دوبارہ سوال کرنے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران برقی زینے کا دروازہ بند ہوگیا۔

بعد ازاں بھارتی وزارتِ خارجہ کی ذرائع ابلاغی نشست میں بھی بنیادی حقوق اور ذرائع ابلاغ کی آزادی کے معاملے پر صحافیوں اور حکام کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

صحافی نے سوال اٹھایا کہ جب بھارت میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں تو ناروے بھارت پر کیسے اعتماد کرے، اور وزیرِ اعظم نریندر مودی آزادانہ سوالات کا سامنا کب کریں گے؟

اس پر ترجمان نے “اگلا سوال” کہہ کر دوسرے صحافی کو موقع دے دیا، جس کے بعد جواب نہ ملنے پر خاتون صحافی اجلاس گاہ سے باہر چلی گئیں۔

بعد میں ہیلے لِنگ نے سماجی رابطے کی ویب گاہ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ان کا سوال لینے سے انکار کر دیا، حالانکہ انہیں اس رویے کی توقع نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ آزادی اشاریے میں ناروے پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت ایک سو ستاون ویں درجے پر موجود ہے، جہاں اس کا شمار فلسطین، متحدہ عرب امارات اور کیوبا جیسے ممالک کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ جن طاقتوں کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے، ان سے سوال کرنا صحافت کا بنیادی فرض ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے