رباط: مراکش کے تاریخی شہر فیض میں رات کی خاموشی اس وقت خوف میں بدل گئی جب ایک چار منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت رباط سے تقریباً 200 کلومیٹر دور پیش آیا۔ جہاں افسوسناک حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے فوری کارروائی شروع کردی، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت متاثرہ عمارت کے اطراف موجود دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرانے کے احکامات جاری کردیے ہیں تاکہ کسی مزید سانحے سے بچا جاسکے۔
