ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں امن و امان پر تشویش، سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور صوبائی حقوق سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ صوبے کو درپیش مسائل اور صوبائی حقوق کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ عشائیے میں صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان، جے یو آئی کے رہنما انجینئر ضیا الرحمان اور مولانا اسجد محمود سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں