ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی:بھارتی اسپانسرڈ9 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے پنجپائی اور نوحصار میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کا مقصد علاقے میں موجود دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے سی ٹی ڈی بلوچستان کے 4 شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں نےجان قربان کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بھارتی اسپانسرڈ 9 دہشتگردوں کوہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو سلام پیش کرتے ہیں، سی ٹی ڈی بلوچستان کے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں