English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکاایران معاہدے پردستخط اسلام آباد میں ہونگے،رانا ثنا

القمر

اسلام آباد :وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹررانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکے دورہ ایران سے آئندہ 48 گھنٹوں میں دنیا کو مثبت پیغام ملے گا۔

اسلام آباد میں امریکا ایران معاہدے پر دستخط تقریب ہوگی۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل خود پہلے نہیں گئے بلکہ اپنے نمائندہ کے طور پر محسن نقوی کو پہلے بھیجا۔

 اس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران سے مجھے یقین ہے کہ وہ خالی ہاتھ نہیں لوٹیں گے۔فیلڈ مارشل کی ایران میں موجودگی مثبت اشارہ ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں مذاکرات میں پیشرفت ہوگی اور دنیا کو مثبت پیغام ملے گا۔

 امریکا ایران مذاکرات میں چین کا بھی اہم کردار ہے، امریکا ایران حتمی معاہدے کی اسلام آباد میں دستخط تقریب ہوگی۔امریکا کو ایران کی یورینیم افزودگی پر پابندی کی یقین دہانی چاہیے، جو کہ ایران خود کہتا ہے کہ وہ جوہری پاور نہیں چاہتا۔

اسی طرح ایران چاہتا کہ ان پر منجمد اثاثے بحال کیے جائیں اور عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔اسی طرح آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق بات ہوگی۔

یہ بنیادی تین نکات ہیں ان پر پالیسی سازی فیلڈ مارشل کی موجودگی میں ہونے جارہی ہے۔معاہدے میں مختلف امور کا فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے