ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اور ایران میں ثالثی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کا عالمی اعتراف

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے کردار کو عالمی سطح پر بھی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران نے مذاکرات کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں خلیجی ممالک اور لبنان بھی تنازع کے اثرات سے متاثر ہیں، تاہم پاکستان نے سفارتی سطح پر ایسا کردار ادا کیا جس سے مجوزہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں پیشرفت ممکن ہوئی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی کے بعد مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا، جبکہ دونوں ممالک کی قیادت پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی اس ثالثی عمل کی بنیاد بنی، جس نے سفارتی رابطوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد دی۔

زرایع مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “مائی فیورٹ فیلڈ مارشل” بھی قرار دے چکے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پاکستان ماضی میں امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط استوار کرانے میں بھی اہم کردار ادا کر چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں