ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، جانی نقصان ہونے کی اطلاع۔

 منگل کی شب کو آنے والے شدید زلزلے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شب کو پاکستان کے مختلف علاقوں، خاص کر پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، میانوالی، جھنگ، فیصل آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جنوب مغرب جہلم 58 کلومیٹر تھا۔ زلزلے کے بعد پنڈ دادن خان میں زلزلے سے مکان کی چھت گر گئی۔

 چھت گرنے کے باعث گھر میں موجود 9 افراد ملبہ اوپر گرنے سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملبے تلے دب کر 12 سالہ عمر نامی لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں