English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ عید کے بعد متوقع ہے، مشاہد حسین

القمر

اسلام آباد: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے میں ایک اہم معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور عید کے بعد اس پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاملات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقین ایک ایسے فریم ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں جس پر جلد باضابطہ دستخط متوقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سفارتی رابطوں اور پس پردہ مذاکرات کے باعث خطے میں کشیدگی میں کمی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں، انہوں نے اس معاہدے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

اسی گفتگو کے دوران سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک فلسطینی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے ایسے کسی بھی منصوبے کی حمایت ممکن نہیں جو فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہو۔

اعزاز احمد چوہدری نے واضح کیا کہ معاہدہ ابراہیمی جیسے کسی بھی فارمولے کو پاکستان یا اس جیسے دیگر ممالک قبول نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے خطے میں عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے اور فلسطینی مسئلہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکا ایران کشیدگی اور خطے میں ممکنہ سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے