محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرم اور مرطوب موسم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 29 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جبکہ اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
