ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ سے ٹرین سروس آج بھی معطل رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ: محکمہ ریلوے نے آج بھی کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دو روز سے ٹرین سروس بند ہے اور یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کے باعث کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی جانے والی بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل کی جا چکی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں