English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر  سمیت متعدد رہنما گرفتار

القمر

گلگت بلتستان : تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو گلگت بلتستان میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے ہمراہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر کے ساتھ اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن اور سید محبوب شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نعیم خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار رہنماؤں کو ضلع غذر بدر کر دیا گیا، جس کے بعد انہیں ضلع غذر سے واپس ضلع گلگت منتقل کر دیا گیا۔ حکام کی جانب سے فوری طور پر گرفتاریوں کی وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور ان کی ٹیم کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام سیاسی سرگرمیوں کو دبانے اور انتخابات پر اثرانداز ہونے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر فوری مداخلت کرتے ہوئے جنید اکبر اور دیگر گرفتار رہنماؤں کی رہائی یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو گرفتاریوں، دباؤ اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کے ذریعے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حکومت سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے