ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام طلب

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ممبران اسمبلی کو اعتماد میں لینے کے لئے وزیر اعلیٰ سہیل خان نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام طلب کرلیا ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واٹس ایپ گروپ میں اجلاس میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت دی،بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بھی اراکین اسمبلی سے رائے لی جائے گی،ناراض اراکین اسمبلی کی شرکت بھی متوقع ہے،اراکین اسمبلی گلے شکووں اور ترقیاتی کاموں سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے،صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بھی اراکین اسمبلی کوآگاہ کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں