ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان الیکشن: پنجاب پولیس کے دستے طلب

لاہور: گلگت بلتستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کو پرامن، شفاف اور محفوظ ماحول میں منعقد کروانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس سے ہزاروں اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی نفری طلب کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے 5 ہزار جوانوں کو وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 انتخابی عمل کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پنجاب پولیس کے مختلف ونگز سے یہ نفری تیار کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان بھیجی جانے والی 5 ہزار اہلکاروں کی نفری میں رائٹ مینجمنٹ فورس کے جوان بھی شامل ہیں، امن و امان قائم رکھنے کے لیے اس خصوصی فورس کے ایک ہزار 500 اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

 پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 1 ہزار 958 اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے گلگت بلتستان جائیں گے، پنجاب کانسٹیبلری کے ایک ہزار 242 جوانوں کو بھی اس اہم مشن کا حصہ بنایا گیا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور سے بھی 300 پولیس اہلکار خصوصی طور پر سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے بھجوائے جائیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں