ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 آج رات آسمان پر نایاب فلکیاتی منظر ’’بلیو مون‘‘ کا دلکش نظارہ ممکن

لاہور سمیت ملک بھر کے آسمان سے دلچسپی رکھنے والے شہری آج رات ایک نایاب فلکیاتی منظر ’’بلیو مون‘‘ کا نظارہ کر سکیں گے، جب مئی 2026 میں دوسری مرتبہ مکمل چاند نمودار ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ ایک غیر معمولی فلکیاتی مظہر ہے جو عموماً دو سے تین سال کے وقفے کے بعد دیکھنے میں آتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اسپیس سائنس کے مطابق بلیو مون دراصل چاند کے نیلے رنگ کا نام نہیں بلکہ ایک فلکیاتی اصطلاح ہے، جس کے مطابق جب ایک ہی کیلنڈر مہینے میں دو مرتبہ مکمل چاند آئے تو دوسرے مکمل چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔ اس بار مئی کے مہینے میں پہلا مکمل چاند یکم مئی کو جبکہ دوسرا مکمل چاند 31 مئی کو ظاہر ہو رہا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق آج لاہور میں چاند شام تقریباً 7 بج کر 22 منٹ پر طلوع ہوگا جبکہ رات بھر آسمان پر نمایاں رہے گا۔ مشرقی افق پر شام ساڑھے سات بجے سے رات دس بجے تک اس کا منظر سب سے زیادہ خوبصورت اور واضح ہوگا، بشرطیکہ موسم صاف ہو۔

ماہرین فلکیات نے مزید بتایا کہ یہ بلیو مون اس بار ’’مائیکرو مون‘‘ بھی ہے، یعنی چاند اپنے مدار میں زمین سے نسبتاً زیادہ فاصلے پر ہوگا، جس کی وجہ سے یہ معمول کے مکمل چاند کے مقابلے میں کچھ چھوٹا اور مدھم دکھائی دے سکتا ہے،بلیو مون اپنے مکمل مرحلے پر پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 1 بج کر 45 منٹ پر پہنچ چکا تھا، اس وقت چاند افق پر موجود نہ ہونے کے باعث شہریوں کے لیے اس کا اصل اور بہترین نظارہ آج رات ہی ممکن ہوگا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں