English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواجہ آصف کا لیسکو میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اظہار تشویش،وفاقی وزیر کے ٹوئٹ پر3 اہلکار معطل

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لیسکو میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر کے ٹوئٹ پر لیسکو کے تین اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔

ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں میں لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر شامل ہیں۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا کہ ان کے گھریلو ملازم کے گاؤں کا ٹرانسفارمر مکمل طور پر جل گیا تھا، جس پر انہوں نے لیسکو کے ایک سابق افسر سے رابطہ کیا اور مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی۔

خواجہ آصف کے مطابق لیسکو اہلکاروں نے ٹرانسفارمر تو مرمت کر دیا، تاہم اس کے عوض 80 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ گاؤں کے لوگوں نے چندہ جمع کرکے رقم ادا کی، لیکن کسی کو کوئی رسید فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رقم نقد اور باقاعدہ طور پر دی گئی، مگر بعد میں لیسکو کی جانب سے رسید نہ ہونے کی بنیاد پر ادائیگی سے انکار کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ اگر ایک سابق وفاقی وزیر کی سفارش کے باوجود یہ صورتحال ہے تو عام صارفین کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ ایک شخص شبیر نے گاؤں سے رقم اکٹھی کی جس کا لیسکو سے کوئی تعلق نہیں۔ معاملے پر اعلیٰ سطح کی انکوائری جاری ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو لیسکو کے نوٹس پر ڈائریکٹر سرویلنس اینڈ انسپکشن ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق گاؤں میں 200 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر جلنے کے بعد 100 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا تھا تاہم مقامی افراد اور خواجہ آصف کے کوآرڈینیٹر نے عملے کو کام سے روک دیا۔ایکسیئن پھول نگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود چک 27 کا دورہ کیا اور کسی کے لیسکو عملے کو رقم دینے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے