کراچی میں شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف آج سے ای چالان کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ نظام صرف شارع فیصل پر نافذ کیا گیا ہے، تاہم آئندہ اس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے شہر کی دیگر اہم شاہراہوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل سوار، کار ڈرائیورز اور بسیں اپنی مقررہ لین میں سفر کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لین ڈسپلن اختیار کرنا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق اس اقدام سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سڑک حادثات میں کمی لانے میں بھی مد ملے گی۔
