محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موسم گرم اور مرطوب ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 2 جون کو ایم نائن موٹروے کے اطراف رات کے اوقات میں آندھی چل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ وسطی سندھ کے چند علاقوں میں بھی 2 جون کو آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیرپور، سانگھڑ، نواب شاہ اور نوشہروفیروز کے مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔
