English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیری میڈوز جانے والے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق

القمر

گلگت بلتستان: ضلع دیامر میں سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رائیکوٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں سیاحوں کی گاڑی تتو نالہ میں جا گری۔ حادثے کا شکار ہونے والے سیاح فیری میڈوز جا رہے تھے۔

حادثے میں ڈرائیور سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں 2 سیاحوں کا تعلق خیبر پختونخوا جبکہ 4 کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی اور سجاد سمیت دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقے کی دشوار گزار صورتحال کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دشوار گزار پہاڑی راستے کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے