ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے اثرات کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں