سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نواز شریف کو انتخابی سرگرمیوں کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف انتخابات سے متعلق جماعتی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور اس دوران پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
