ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیلڈ مارشل کامیاب ہوں کیونکہ خطے میں امن کا قیام انتہائی ضروری ہے، بلاول

اسکردو:گلگت بلتستان میں 7 جون کے انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں شدت اختیار کر گئی ہیں، جہاں مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کو تیز کر رہی ہیں۔ اس ماحول میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کیا اور خطے کے مستقبل، امن اور ترقیاتی پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

اپنے خطاب میں بلاول زرداری نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی ضرورت ہے کیونکہ جنگی حالات کے اثرات سرحدوں سے باہر جا کر عالمی معیشت اور انسانی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں، امن کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کر چکے ہیں اور گلگت بلتستان کے ہر ضلع تک عوامی رابطہ قائم کیا ہے، اس بار کے انتخابات کا ماحول ماضی کے مقابلے میں زیادہ سنجیدہ اور جذباتی ہے، جہاں عوامی مسائل مرکزی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔

بلاول نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا نیٹ ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام غریب طبقے کی براہ راست مدد کا ذریعہ ہے اور اس کے خلاف ہونے والی سیاسی مخالفت ناکام رہے گی۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کی شمولیت اور ملکیت انتہائی ضروری ہے تاکہ وسائل کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچ سکے، ترقی صرف منصوبے بنانے سے نہیں بلکہ مقامی لوگوں کو شریک کرنے سے ممکن ہوتی ہے۔

خطاب میں انہوں نے سندھ میں جاری ہاؤسنگ منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر محفوظ مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں جو قدرتی آفات کے اثرات سے محفوظ ہوں گے اور یہ منصوبے خواتین کی ملکیت کے اصول پر دیے جا رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں