راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔جس میں انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور صحت سے متعلق بات چیت کی۔
اس سے قبل آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنی کابینہ کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روک لیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔