English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش، 20 سے زائد افراد زخمی

القمر

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی، تاہم متعدد مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں طوفانی ہواؤں اور خراب موسم کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سندھ میں تھرپارکر میں بارش جبکہ سکھر میں ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں گرد آلود طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان اور چنیوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ادھر لوئر کرم میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی مرکزی لائن کا ٹاور گر گیا، جس کے نتیجے میں پاراچنار، ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے