کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا بحران بدستور برقرار ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اتوار کے روز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے غیر اعلانیہ بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
پیر کو حب پمپنگ اسٹیشن کی مرکزی بجلی کی تار میں خرابی پیدا ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانی کی ترسیل مزید کم ہو گئی۔
پانی کی قلت کے باعث شہری مہنگے داموں ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق حب سے کراچی کو روزانہ فراہم کیے جانے والے 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری رکھی گئی ہے۔
