English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت میں اختلافات برقرار، اہم ملاقاتیں متوقع

القمر

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جبکہ مذاکرات میں تاحال کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ سے متعلق بات چیت کا معاملہ اب سینئر قیادت کی سطح پر زیر غور لایا جائے گا۔ دونوں جانب سے اس حوالے سے آئندہ ایک سے دو روز میں اہم ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت، بشمول چیئرمین اور شریک چیئرمین سے ملاقات متوقع ہے، جس میں بجٹ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق 10 جون کو بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، بجٹ اسی تاریخ کو پیش کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے