ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایس آئی ایف سی پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے 3 برسوں میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ریکوڈک، سینڈک اور دیگر منصوبوں میں بہتری سے معدنی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

معدنی شعبے کیلئے قومی فنڈ، ایک جیسے قوانین اور جدید لائسنسنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔پاک سالٹ اور ایک چینی کمپنی کے درمیان نمک کی صنعت میں اہم شراکت داری قائم ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر میں تقریباً 2 سال بعد مائننگ لائسنسز بحال کر دیا گیا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔پاکستان کی معدنی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور چین کو تانبا، زنک، کرومائٹ اور ایلومینیم کی برآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں