English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمود اچکزئی کیخلاف درج مقدمے سے حکمران لاعلم نہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان

القمر

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے خلاف درج مقدمے سے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران لاعلم نہیں ہیں۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ چمن جلسے میں محمود اچکزئی نے بلوچستان کے آج کے حالات سے متعلق گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ آئین پر چلنے کی بات کرنے کے جرم میں محمود اچکزئی پر مقدمہ قائم کیا گیا، اپوزیشن اتحاد اس ایف آئی آر کی مذمت کرتا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھاکہ محمود اچکزئی نے ہائیکورٹ میں پیش ہو کر ثبوت دیا کہ وہ آئین اور قانون کو ماننے والے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ سرکار کی مدعیت میں مقدمات ہو رہے ہیں، جو ایف آئی ار کاٹی گئی اسلام آباد میں بیٹھے حکمران اس سے لاعلم نہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت واقعتاً مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ان معاملات کو دیکھنا ہوگا، ایک طرف بات چیت، دوسری طرف بغاوت کے مقدمات، کیا ایسے چل سکتا ہے، ایسا ماحول ہونا چاہیے جس میں دونوں فریق ایک دوسرے پر اعتماد کر سکیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے