ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیارت سے اغواء کیے گئے پولیس آفیسر سمیت 3 افراد بازیاب

بلوچستان کے ضلع زیارت کےقریب مانگی سے دو ہفتے قبل اغواء کئےگئےچار میں سے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی زیارت طلال شاہ نے بتایا کہ 21مئی کو کچھ ہرنائی روڈ پر مانگی کے مقام پر نامعلوم افراد نے کوئلے سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو نذر آتش کیا۔

ایس پی زیارت کے مطابق اس دوران ملزمان پولیس آفیسر مسعود خان پانیزئی سمیت دو افراد اشرف خان پانیزئی اور جاوید پانیزئی کو مانگی سے جبکہ ایک شخص ملک شین گل ترین کو ناکس سے گن پوائنٹ پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ایس پی زیارت طلال شاہ نے بتایا کہ بدھ کو مانگی سے اغواء کیےگئےتین افرادبازیاب ہوگئے تاہم شین گل ترین تاحال لاپتہ ہں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں