اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیاگیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں مالی سال 27-2026ء کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی اور آئندہ سال کی معاشی ترجیحات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملک کا اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس میں رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ شامل ہو گا۔
