English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری مکمل

القمر

کراچی میں ایک نئے ٹیکس کے نفاذ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت مختلف رہائشی اور تقریباتی مقامات سے اضافی وصولی کی جائے گی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ’’انٹرٹینمنٹ ٹیکس‘‘ کے نام سے ایک نیا ٹیکس متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، لاجز، شادی ہالز، مارکیز، شادی لانز، ایئر بی این بی رہائش گاہوں اور بینکوئٹ ہالز سے بل کی مجموعی رقم کا ایک فیصد وصول کیا جائے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی اس تجویز کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کر کے منظوری حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر ابرار جعفر نے شہریوں سے آرا اور اعتراضات طلب کر لیے ہیں، جبکہ اس حوالے سے سماعت 10 جون کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں ہوگی۔

میونسپل کمشنر کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ سیاحت اپنی مالی حالت بہتر بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے موجودہ ٹیکس شیڈول میں ’’انٹرٹینمنٹ ٹیکس، شہری سیاحت اور مہمان نوازی‘‘ کے عنوان سے نئی شق اور اس سے متعلق قواعد شامل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مختلف ٹیکسز، محصولات اور فیسیں عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ نئے ٹیکس کے بارے میں موصول ہونے والے اعتراضات اور تجاویز کی سماعت سینئر ڈائریکٹر رابطہ کاری کے دفتر میں کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے