English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع ناگزیر ہے، وزیر خزانہ

القمر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس کا دائرہ بڑھانا چاہتی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے سیلاب اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کے باوجود پاکستان کی معیشت مستحکم رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے مقامی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ان چیلنجز پر قابو پایا اور اس سلسلے میں غیر ملکی امداد نہیں لی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور پرچون فروشوں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے