اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی سولر پلیٹ پلیٹس کی قیمت میں 7 سے 9 ہزارروپے تک کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد 585 واٹ کی پلیٹ 18ہزار سے بڑھ کر27ہزار روپے کی ہوگئی ہے جبکہ مارکیٹ میں 645 واٹ کی پلیٹ 22ہزارسے بڑھ کر31 ہزار200روپے کی ہوگئی۔
اسی طرح720 واٹ کی پلیٹ 25 ہزارسے بڑھ کر33ہزار500 روپے کی ہوگئی۔انورٹر کی قیمت بھی بڑھ جانے کا اندیشہ ہے۔
واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سولرپینل پر جی ایس ٹی کی شرح 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی تھی مگر کراچی میں سولرپینل کی قیمتوں میں ابھی سے اضافہ کردیا گیا۔
شہری حلقوں نے اس اقدام کو عوام دشمنی قراردیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں سے نہ صرف ملک میں تاریخی مہنگائی دیکھنے میں آرہی ہے بلکہ عام شہری کی زندگی مشکل سے مشکل ترہورہی ہے ۔
