English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی کے امیدوارتنویرحیدری کی دستبرداری کے منفی پروپیگنڈے کی مذمت

القمر

 دیامر:جماعت اسلامی گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 1 کے امیدوارمولانا تنویر حیدری کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہوئے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شکست سے خوفزدہ عناصرکی جانب سے مولانا تنویر حیدری کی دستبرداری کے حوالے پھیلائی گئی منفتی خبروں اور پروپیگنڈے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مشتاق احمد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کل ان شا اللہ حلقہ 1کے عوام اپنی بھرپورحمایت اظہار کرتے ہوئے مولانا تنویرحیدری کو منتخب کرے گی۔ جماعت اسلامی خدمت اور دیانت کی بنیاد پر حلقہ ون پر کامیابی حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں کل انتخابی دنگل سجنے جا رہا ہے، جس کے لیے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے