English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

القمر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو مارکیٹ کو منظم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صارفین کو آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں اور صارفین دونوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں، فلور ملز مالکان، تاجروں اور وفاقی حکام کے تعاون سے گندم کی مسلسل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے