English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری، 34سے زائد وطن پہنچ گئے

القمر

اسلام آباد: حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق اب تک 34 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج وطن پہنچ چکے ہیں جبکہ 84 ہزار 791 حجاج ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں جن کی مرحلہ وار واپسی جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی آج وطن واپس پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے 250 خدام الحجاج اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آ چکے ہیں۔

حجاج کی سہولت اور ہوائی اڈوں پر غیر ضروری رش سے بچنے کے لیے رہائشی مراکز پر سامان کی پیشگی بورڈنگ (سٹی چیک اِن) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حجاج کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا سامان تیار رکھیں تاکہ واپسی کے عمل میں آسانی پیدا ہو۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے