English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے سمندری تجارتی مرکز کی تیاری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

القمر

پاکستان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساحلی علاقے میں سمندری تجارتی مرکز کی تیاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

بحری امور کے وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر کراچی پورٹ ٹرسٹ، سعودی بزنس کونسل نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی، عارف حبیب ڈولمین ریئٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اور پاکستان کارپوریٹ کنسورشیم نے دستخط کئے۔

مجوزہ منصوبہ کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 140 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، جس کا مقصد اس علاقے کو ایک بڑے سمندری تجارتی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے