ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی (ف) کاگلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فارم 45 سے متعلق سامنے آنے والے تحفظات انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں۔ ان کے بقول عوامی مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جے یو آئی کے ایک امیدوار کی واضح کامیابی کو شکست میں بدلنے کی کوشش کی گئی، جبکہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے بغیر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ آزاد امیدوار 5 نشستیں حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) 3 اور مجلس وحدت مسلمین ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں