کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ان کی بینائی محفوظ ہے اور صحت یابی کا عمل جاری ہے۔
میڈیا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اہلخانہ نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور مکمل ہوش و حواس میں ہیں اور معمول کے مطابق بات چیت کر رہی ہیں۔
ان کے مطابق جسم پر موجود جلنے کے زخم سطحی نوعیت کے ہیں، جبکہ متاثرہ حصوں سے مردہ جلد ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ڈاکٹر ماہ نور کی گرافٹنگ سے متعلق سرجریز بھی مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے اور علاج کے مختلف مراحل جاری ہیں، جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ان کی بینائی مکمل طور پر محفوظ ہے۔