ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان گلوبل فنڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹی بی، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار گلوبل فنڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جس کی قیادت گرانٹ مینجمنٹ ڈویژن کے سربراہ مارک ایڈینگٹن کر رہے تھے۔وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ان بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان گلوبل فنڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ترقی پذیر دنیا میں صحتِ عامہ کو بہتر بنانے میں گلوبل فنڈ کے نمایاں کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری میں گلوبل فنڈ پاکستان کا انتہائی اہم شراکت دار ہے اور اس شراکت داری کی بدولت پاکستان سے ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے کے لیے ہماری کوششوں کو تقویت مل رہی ہے۔

وزیراعظم نے ایچ آئی وی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتِ پاکستان اور گلوبل فنڈ کا جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزارتِ قومی صحت کے حکام نے وفد کو پاکستان میں ٹی بی، ایچ آئی وی اور ملیریا کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وفد نے پاکستان میں میزبانی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور تپ دق، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ وفد نے ان امراض کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔سینئر پورٹفولیو مینجر ازیسکن گویریا اور ڈپٹی جنرل قونصلر نتاشا ہیفنک بھی وفد میں شامل تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں