English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت

القمر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خسارے کے شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے نجکاری کے تمام عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے۔

اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے روڈ شو رواں ماہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب ، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کیلئے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے