ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلم ’پیڈی‘ کے نامناسب مناظر پر اعتراض، جھانوی کپور کی مبینہ چیٹ لیک

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور سے منسوب ایک مبینہ سوشل میڈیا چیٹ سامنے آنے کے بعد فلم ’پیڈی‘ ایک بار پھر بحث کی زد میں آ گئی ہے، جہاں فلم کے مناظر اور پردے کے پیچھے پیش آنے والے معاملات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پیڈی‘ میں ساؤتھ سپر اسٹار رام چرن مرکزی کردار میں نظر آئے، تاہم فلم کی ریلیز کے بعد بعض ناظرین نے جھانوی کپور کے کردار اور چند مخصوص مناظر پر تحفظات کا اظہار کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔

اسی دوران جھانوی کپور سے منسوب مبینہ چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، تاہم نہ تو اداکارہ اور نہ ہی فلم کے میکرز کی جانب سے ان پیغامات کی کسی بھی سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔

ان مبینہ چیٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جھانوی کپور نے فلم کی شوٹنگ کے دوران بعض مناظر پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور پروڈکشن ٹیم سے درخواست کی تھی کہ ان کے کردار کی عکاسی کے دوران مخصوص کیمرہ اینگلز اور فریمنگ سے گریز کیا جائے۔ ان پیغامات سے یہ تاثر بھی لیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران اپنی حدود واضح طور پر طے کر رکھی تھیں۔

مزید یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فلم کے بعض سینز کے دوران رام چرن نے مبینہ طور پر جھانوی کپور کی حمایت کی اور ان کی درخواست پر کچھ مناظر میں مداخلت بھی کی گئی۔

دوسری جانب فلم ’پیڈی‘ کی باکس آفس کارکردگی بھی زیرِ بحث ہے، اور رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے ابتدائی چار دنوں میں صرف 8.90 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی ہے، جسے انڈسٹری میں مایوس کن کارکردگی قرار دیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں