ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ایندھن بچت، اضافی کفایتی اقدامات سے متعلق اجلاس

ایندھن کی بچت اور اضافی کفایتی اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔

کمیٹی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے متعدد کفایتی اقدامات سے استثنیٰ کی درخواستوں پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی سہولت کیلئے وزارتِ خارجہ اور اس کے کوئٹہ، کراچی، پشاور، گجرات اور لاہور میں قائم رابطہ دفاتر میں قونصلر تصدیقی خدمات جمعہ کے روز بھی جاری رہیں گی۔

کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ اضافی کفایتی اقدامات، جن کی مدتِ اختتام 13جون مقرر کی گئی تھی ان کا اطلاق 30جون تک بڑھا دیا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گروسری اور کریانہ اسٹورز کے بند ہونے کا وقت ہفتہ اور اتوار سمیت ہفتے کے تما م دنوں میں رات 10بجے تک بڑھا دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں