English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی بجٹ، کسانوں کیلئے 300 ارب کے قرضے، ای بائیکس اور ای رکشوں کیلئے سبسڈائزڈ فنانسنگ کا اعلان

القمر

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرخیزی پروگرام کے تحت 7 لاکھ 50 ہزار کسانوں کو 300 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے چھوٹے کاروباروں، نوجوانوں اور خواتین کیلئے بھی آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے ای بائیکس اور ای رکشوں کی خریداری کیلئے سبسڈائزڈ فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نیوٹیک کے ذریعے نوجوانوں کو فنی تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے